Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

معاشی بحران کاشکار زکریا یونیورسٹی حکام کی شاہ خرچیاں

معاشی بحران کا شکار زکریا یونیورسٹی حکام کی شاہ خرچیاں

زکریا یونیورسٹی اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے، رہی سہی کسر نئے داخلوں کی تعداد میں کمی نے پوری کردی، جبکہ ایچ ای سی کی طرف سے بجٹ میں کٹ کی وجہ سے پہلے ہی معاشی بحران سر اٹھائے ہوا تھا ایسے میں زکریا یونیورسٹی کے موجود افسروں نے پروفیسروں کی پیٹرولیم حد میں اضافہ کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے 116پروفیسر کو پہلے 150 لیٹر پیٹرول دیاگیا تھا ، مگر معاشی مسائل کی وجہ سے تین سال قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اس کو کم کرکے 105لیٹر کردیا تھا تاکہ خزانہ پر بوجھ کم ہوسکے ۔

مگر ایسے وقت میں جب یونیورسٹی کو فنڈز کی مسائل درپیش ہیں ایسے میں دوبارہ سے 150لیٹر پیٹرول دینے کے احکامات دے دیئے ،اس اضافے یونیورسٹی خزانے پر دو کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

اس صورتحال میں یونیورسٹی حلقے شدید پریشان ہیں کہ موجودہ وائس چانسلر نے جو قدم اٹھایا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button