Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی نے ملازمین کو عید بونس کی ادائیگی کردی
زکریا یونیورسٹی نے خراب معاشی حالات کے باوجود عید پر اپنے ملازمین اور افسروں کو یاد رکھا ، اور حسب سابق عید بونس کا اجراء کردیا ،جس سے ملازمین ک چہرے خوشی دمک اٹھے۔
واضح رہے کہ ملازمین کو بنیادی پے سکیل کی تنخواہ کے برابر بونس دیا جاتا ہے۔
دوسری طرف میپکو ملازمین بونس کا انتظار کرتے رہے، ذرائع کا کہناہے کہ سی ای او میپکو نے بونس دینے کی آمدگی ظاہر کردی تھی، تاہم وزارت کی طرف سے مثبت جواب نہ آیا ، تاہم ملازمین نے آج بھی امیدیں قائم رکھی ہیں ۔