Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ نے وائٹ پیپر پر مبنی پمفلٹ جاری کردیا

زکریا یونیورسٹی کے ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ نے ایمپلائز یونین کی ملازمین کش پالیسوں بارے وائٹ پیپر پر مبنی پمفلٹ جاری کردیا، اور جامعہ کی انتظامیہ کو مذکورہ یونین کا پروٹوکول بند کرتے ہوئے فوری نئے الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیل کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کی جانب سے وائٹ پیپر پر مبنی پمفلٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ برسر اقتدار ایمپلائز ویلفیئر یونین کی مدت 6دسمبر 2022ء کو ختم ہوچکی ہے ، مگر 5ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود نئے الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا جارہا۔

انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ یونین کا پروٹوکول بند کرتے ہوئے فوری الیکشن شیڈول جاری کیا جائے۔

علاوہ ازیں پمفلٹ میں مذکورہ یونین کی ملازمین کش پالیسوں بارے وائٹ پیپر بھی جاری کیاگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button