Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں
زکریا یونیورسٹی کی تنخواہوں کا چیک اے جی آفس ملتان کے افسروں نے روک لیا ۔
گزشتہ روز خزانہ دار آفس کے اہلکار اے جی آفس میں موجود رہے مگر "مال پانی” نہ دینے پر چیک کا پراسس شروع نہ کیا جاسکا، جس کی وجہ سے تنخواہیں بھی جاری نہ ہوسکیں۔
خزانہ دار آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ آج تنخواہیں جاری کردی جائیں گی، کچھ ٹیکنکل مسائل کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے ۔