Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : ایمپلائز سپورٹس گالا آج سے شروع ہوگا ، وائس چانسلر افتتاح کریں گے

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن یونیورسٹی ملازمین کے لئے تین روزہ رنگا رنگ سپورٹس گالا منعقد کرا رہی ہے، جو آج سے شروع ہوگا، اور جمعرات تک جاری رہے گا۔
جس میں ملازمین کی ذہنی نشوونما اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کرکٹ، کبڈی، فٹبال، ہاکی،سنوکر، لڈو، کیرم بورڈ، بزم ادب، کشتی، گھیسنی، دھپی، باسکٹ بال وغیرہ کی گیمز ہونگی۔
یونیورسٹی ملازمین کے لئے سپورٹس گالا کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کریں گے، جبکہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اپنے آخری ایونٹ میں شرکت کریں گے۔
پہلا میچ کرکٹ کا ہوگا، سپورٹس گالا میں ملازمین کثیر تعداد میں حصہ لیں گے۔