Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی عہدیداروں کی رجسٹرار سے ملاقات

زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین کے صدر اور سینئر ایگزیکٹو ممبر کی رجسٹرار سے ملاقات ، ملازمین کے مسائل پیش کئے۔
رجسٹرار جامعہ زکریا زبیر خان سے صدر ایمپلائز ایسوسی ایشن غلام حر غوری اور سینئر ایگزیکٹو ممبر خرم عظیم نے ملاقات کی اور ملازمین کے بونس اور تنخواہ کی بروقت ادائیگی پر شکر یہ ادا کیا اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔
جس پر رجسٹرار زبیر خان کا کہنا تھا کہ چھوٹے ملازمین یونیورسٹی کی شان ہیں، ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیں، یونین جن مسائل کی نشاندہی کررہی ہے اس کو جلد ہی حل کرلیا جائے گا۔