Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ایمپلائز یونین کا بونس اکیڈمک سٹاف کے برابر کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا

جامعہ زکریا ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر غلام حر غوری نے کہا ہے کہ جامعہ کے ملازمین کے سروس سٹرکچر کے حوالے سے کام جاری ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ سے سروس سٹرکچر کی فائل مکمل کرکے منظوری کیلئے گورنر/چانسلر کو بھجوا دی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایسوسی ایشن کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاز انھوں نے کہا کہ جامعہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کے ڈیلی الاؤنس میں اضافہ کی منظوری سنڈیکیٹ سے کرا لی گئی ہے، جس کے نتیجہ میں آئندہ ڈیلی ویجز سٹاف کو اضافہ شدہ ڈیلی ملیں گے، تاہم بقایا جات بھی دلوائے جائیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے درجہِ چہارم کے ملازمین کی سنیارٹی کا کیس بہت جلد میرٹ پر حل کیا جائے گا، جس کیلئے کام تیزی سے جاری ہے ۔

اجلاس میں جامعہ زکریا کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ یونیورسٹی ملازمین کو ملنے والا بونس اکیڈمک سٹاف کے مطابق کیا جائے تاکہ ملازمین اور اکیڈمک سٹاف میں اس حوالے سے پائی جانے والی تفریق کو ختم کیا جاسکے۔

اجلا س میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یونین کی تقریب حلف برداری عید کے فوراً بعد کروائی جائے گی ۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری ندیم بوسن، فنانس سیکرٹری ملک رفاق اعوان سینئر ایگزیکٹو ممبر خرم عظیم ،مرید عباس ہانسلہ، رانا ساجد، حسنین بوسن و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button