Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملک رفیق باز نہ آیا، وی سی کے پی ایس کو گولی مارنے کی دھمکی

زکریا یونیورسٹی کے سابق انجینئر ملک رفیق کی وائس چانسلر کے پی ایس کو گولی مارنے کی دھمکی، سابق انجنئیر ملک رفیق کو ڈسپلن کی خلاف ورزی، کرپشن کے الزامات میں نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی جاچکی ہے، جس کا حتمی فیصلہ سینڈیکیٹ سے ہونا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : انجینئر ملک رفیق کے گرد گھیرا تنگ، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع

گذشتہ روز جب ملک رفیق اپنا موقف دینے سینڈیکیٹ اجلاس میں آیا تو انہوں نے الزام لگایا کہ وی سی کے پی ایس انکو ڈاکٹر علی شاہ سے ملنے نہیں دیتے، جس پر پی ایس محمدامین کو بلایا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ کبھی نہیں آیا، جس کے بعد ملک رفیق واپس جاتے ہوئے محمد امین کو دھمکی دے کر گیا کہ وہ اس کو گولی مارے گا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے انجینئر ملک رفیق کا نیا پینترا، انکوائریوں پر عدم اعتماد کردیا

جس پر محمد امین نے فوری طور پر سنڈیکیٹ کے ممبران کو اجلاس میں جاکر آگاہ کیا اور اپنے تحفظات بارے بتایا، شرکاء نے کارروائی کا عندیہ دیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button