زکریا یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں گھسنے والوں کے خلاف سرچ آپریشن ، ایک طالب علم پکڑا گیا، مقدمہ درج
زکریا یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل خدیجہ ہال میں گھسنے والے طالب علموں کے خلاف یونیورسٹی سیکورٹی کا سرچ آپریشن کامیاب رہا، ہاسٹل میں گھس کر سیکورٹی گارڈ پر تشدد کرنے والے ایک ملزم کو پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : نامعلوم افراد کا گرلز ہاسٹل پر حملہ
گارڈ قسور کے مطابق سابق طالب علم نعمان نے اپنے نامعلوم ساتھ ملکر گیٹ کراس کیا اور اس پر تشدد کیا اور اندر گھسنے کی کوشش کی جو دیگر سیکورٹی کی آمد پر فرار ہوگئے، جن کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمان اس سرچ آپریشن میں پکڑا گیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ فوری پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے اور پولیس کارروائی شروع کردی، یونیورسٹی انتظامیہ اس واقعہ سخت نوٹس لیا اور اور دعویٰ کیا ہے کہ اس کو ٹیسٹ کیس بنا کر سخت کارروائی کی جائے گی۔
جبکہ طلبا تنظیموں نے اس کو سیکورٹی کی ناکام قرار دیا ہے، لا سٹوڈنٹس فورم اور انجمن طلباء اسلام نے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی حکام کی نااہلی سے اب اوباشوں کا یہ ہمت ہورہی ہے کہ وہ گرلز ہاسٹل میں گھسنے لگے ہیں، یونیورسٹی فوری طور پر سیکورٹی حکام کے خلاف بھی کارروائی کرے، ورنہ ہم احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔