جامعہ زکریا : آئی بی ایف کے طلباء کی پاسنگ آوٹ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔سماں بندھ گیا
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف بیکنگ اینڈ فنانس کے پاسنگ آؤٹ طلباء کی سالانہ گریجویشن تقریب گزشتہ روز جناح آدیوٹوریم میں منقعد ہوئی۔
سالانہ گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر آئی بی ایف پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے کہا کہ آئی بی ایف یونیورسٹی کا بہترین انسٹیٹیوٹ ہے ، اور بہت ہی قابل گریجویٹ پیدا کررہا ہے۔
آئی بی ایف انسٹیٹوٹ یونیورسٹی میں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے ، یہاں کے گریجویٹ مختلف اداروں میں اب اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔
دس سالوں میں آئی بی ایف نے بہت زیادہ ترقی کی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں طلباء یہاں بزنس کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ، آئی بی ایف میں میرٹ پر داخلہ ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ گزشیہ داخلوں کے لیے یونیورسٹی کے باقی شعبہ جات کی نسبت آئی بی ایف میں بیت زیادہ درخواستیں موصول ہوئی۔
طلباء کی اعتماد کی وجہ یہ بھی ہے کہ آئی بی ایم انسٹیٹوٹ پڑھائی کے ساتھ طلباء کی اخلاقی تربیت اور کریکٹر بلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے، اور ان کو مختلف سیمینارز اور کانفرنسز سے تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دی جاتی ہے۔ اس لئے یہاں کے ڈگری حاصل کرنے والی بیشتر طلباء کو پاکستان کی بڑی بڑی کمپنیاں آخری سمسٹر میں ہی جاب آفر کرتی ہیں ، کیونکہ یہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔
اس موقع پر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاس ہونے والے گریجویٹس کو مبارکباد دیتا ہوں ، اور آئی بی ایف نے بہت ہی شاندار گریجویشن تقریب سجائی ہے ، اور ہم آی بی ایف کی فیکلٹی کی کمی اور سٹاف کو جلد مستقل کرائیں گے، اور آئی بی ایف کی تمام ضروریات کے مطابق بھرپور سپورٹ کریں گے۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سٹیٹ بنک سلیم اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے اپنے استاد پروفیسر شوکت ملک کا شکریہ ادا کیا کہ انکی بدولت آج وہ اعلی عہدے پر فائز ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج جو طلباء پاس آؤٹ ہورہے ہیں، وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ ان کو پروفیسر شوکت ملک جیسے اساتذہ ملے ، طلباء کو چاہیے ترقی حاصل کرنے کے لیے محنت لگن اور ایمانداری سے کام کریں یہی ترقی پانے کا واحد اصول ہے ، میرا ادارہ اسٹیٹ بینک ہر ممکن کوشش کرے گا کہ آئی بی ایف کے طلباء کو انٹرن شپ میں موقع دے ، اور اسی طرح آئی بی ایف کے گریجویٹس کو نوکریوں میں بھی مناسب مواقع میسر ہوں گے اور وھ تمام بینکنگ انڈسٹری کو بھی کہیں گے کہ آئی بی ایف کے طلباء کو روزگار کے مناسب مواقع فراہم کریں کیونکہ یہاں جو ڈسپلن ، ریگولیٹری اور پنگچویلٹی کے ساتھ بڑھایا جاتا ہے، اس سے طلبا کی صلاحتیں نکھر جاتی ہیں اور یہ کسی بھی ادارہ کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔
تقریب سے کازغستان کے پاکستان میں سفیر زرفان کستافان نے بھی خطاب کیا، اور اپنے ملک کی طرف سے آئ۔بی۔ایف، زکریا یونیورسٹی اور پاکستان کو ھر قسم کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔