Breaking NewsSportsتازہ ترین
آئی بی ایف کے سپورٹس گالا کا آغاز 13 مارچ سے ہوگا
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آئی بی ایف ایگزیکٹو سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس میلہ کا انعقاد 13 مارچ سے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے مین سپورٹس گراؤنڈ میں ہوگا۔
اس موقع پر وائس چانسلر لیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ۔
چیف آرگنائزر سپورٹس کوارڈینیٹر ایگزیکٹو سوسائٹی محمد مرسلین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی طلباء کے لئے بے حد ضروری ہیں ۔
آئی بی ایف ایگزیکٹو سوسائٹی کے زیر اہتمام اس سالانہ سپورٹس میلہ میں طلبہ کرکٹ، بیڈمنٹن، فٹبال اور دیگر کھیلوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔
سپورٹس میلہ کا اصل مقصد طلباء کو غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعہ تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے۔