جامعہ زکریا : بین الشعبہ جاتی مقابلہ حسن قرات و نعت کا انعقاد

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام بین الشعبہ جاتی مقابلہ حسن قرات و نعت کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی تھے ، جبکہ تقریب میں ڈائریکٹر ڈاکٹر فواد رسول، ڈاکٹر شاہد بخاری ، ڈاکٹر عذرا افضل اور مہمانان قاری محمد جاوید ، محمد جنید اکرم ، محبوب الہی ، فصیح الرحمن نے شرکت کی ۔
تقریب کے آرگنائزر آسیہ ارشد ، عندلیب شہزادی، مدثرہ وہاب ، عنبرین اشرف ، حافظ ابوبکر ، حافظ اسامہ مرید اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں۔
مقابلہ حسن قرات میں اول پوزیشن محمد اظہر، دوم پوزیشن محمد وقاص ، اور سوم پوزیشن تہمینہ نادیہ نے حاصل کی، اور مقابلہ نعت میں اول پوزیشن محمد ابوذر ، دوم پوزیشن محمد بلال اور سوم پوزیشن تنویر حاصل کی۔
تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے مقابلہ حسن قرات و نعت میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔