Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کےلئے خوشخبری

زکریا یونیورسٹی نے خانیوال کے بس روٹ کی منظوری دے دی ۔
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی طرف سے مختلف علاقوں میں ملازمین کو لینے کے لئے بس روٹس جاتے ہیں، لیکن خانیوال شہر میں روٹ نہیں جاتا تھا۔
جس پر ملازمین اور طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے، جس پر ایمپلائز ایسوسی ایشن کو نے وائس چانسلر کو روٹ چلانے کی درخواست دی ۔
انہوں نے خانیوال کے لئے روٹ چلانے کی اجازت و منظوری دے دی ، جس پر صدر صفدر حسین اور سیکرٹری رانا مدثر نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے ملازمین کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے روٹ چلانے کی منظوری دی ۔