زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی امتحانات 14 مئی سے شروع ہوں گے
نظامت قانونی تعلیم ، پاکستان بار کونسل اسلام آباد کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میں زکریا یو نیورسٹی کے زیر انتظام ایل ایل بی حصہ دوئم ( تین سالہ پروگرام ) تعلیمی سال 2015 2016 اور 2017 کا بالترتیب سالانہ امتحان 2021 2020 اور ایل ایل بی حصہ سوئم ( تین سالہ پروگرام ) تعلیمی سال 2016 ,2015 اور 2017 کا سالانہ امتحان 2021 ,2022 صرف اہل اُمیدواران کا جن کا معاملہ کسی قانونی عدالت میں زیر سماعت اور یا کسی ادارے ایجنسی کے زیر تفتیش نہ ہے مورخہ 2024-05-14 سے شروع ہو رہا ہے۔
جس کیلئے اُمیدواران کے موصولہ داخلہ فارموں کی ضروری جانچ پڑتال کے نتیجہ میں اٹھائے گئے اعتراضات یونیورسٹی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں، مذکورہ اُمیدواران مورخہ 2024-05-07 تک اپنے اعتراضات دور کرائیں، بصورت دیگر رولنمبر سلپس کا اجراء ممکن نہ ہوگا۔
نیز امیدوران رولنمبر سلپس اپنے قومی شناختی کارڈ ، داخلہ فارم اور رجسٹریشن نمبر کا اندراج کر کے یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔