Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی: بی ایس انڈر گریجوایٹ پروگرام کے داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ آج آویزاں ہوگی

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بی ایس / انڈر گریجوایٹ پروگرام کے داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ آج 17 اگست کو آویزاں کی جائے گی، جبکہ دوسری میرٹ لسٹ 21 اگست ، تیسری میرٹ لسٹ 23 اگست اور چوتھی میرٹ لسٹ 25 اگست کو آویزاں کی جائے گی، جو کہ یونیورسٹی ویب سائٹ پربھی باآسانی دیکھی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ امسال انڈر گریجویٹ داخلوں کے لیے ڈیرھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
علاوہ ازیں ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلے جاری ہیں، اور داخلوں کی آخری تاریخ 25 اگست ہے۔