اور الیکشن ملتوی ہوگئے
زکریا یونیورسٹی آٖفیسرز ایسوسی ایشن کے الیکشن ملتوی کردئے گئے ۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی آفیسر ایسوسی ایشن 27 جون کو ہونے تھے، مگر زکریا یونیورسٹی آٖفیسرز وائس کے چیئرمین کامران تصدق نے 30 سے زائد آفیسرز کی طرف سے تیار کردہ درخواست رجسٹرار کو دی، جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ آفیسرز ایسوسی ایشن نے چار سال قبل ایک برس کےلئے حلف اٹھایا، مگر چار برسوں کے دوران الیکشن نہ ہوئے اور ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا ۔
اب دباؤ میں آکر تین کے نوٹس پر الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس پر اعتراضات سامنے آنے پر اس میں کچھ دن کی توسیع کردی گئی، اور 27 جون تاریخ مقرر کی گئی جبکہ عید کی تعطیلات 28 سے شروع ہورہی ہیں اور آفیسر کی بڑی تعداد پہلے ہی یونیورسٹی چھوڑ کر گھروں کو جاچکی ہے، ایسے میں الیکشن کرانا مناسب نہیں، جبکہ الیکشن سے قبل دیگر قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کئے گئے ۔
جس پر الیکشن عید کے بعد تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔