Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نئے طلباء کے اعزاز میں زکریا یونیورسٹی میں استقبالیہ تقریب

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام جناح آڈیٹوریم میں یونیورسٹی میں نئے آنے والے طلباء طالبات کی رہنمائی کے لیے تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس کے فوکل پرسن ڈاکٹر فواد رسول ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز تھے۔

تقریب میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی تمام سوسائٹیز نے حصہ لیا۔
تقریب کے آغاز میں زکرین قرات سوسائٹی کی طرف سے قاری جاویدنے کی نعت رسول مقبول کی سعادت محبوب الہی نے حاصل کی۔ طالب علموں کی رہنمائی کے لیے جامعہ زکریا کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (ستارہ امتیاز) نے اپنے خطاب میں طلباء کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت سے روشناس کرایا، اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ طالب علموں کی فلاح کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے سکالرشپس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ ہم سکالرشپ طلباء طالبات کو دیتے ہیں کوئی بھی طالبعلم اپنی معلومات میں غلط بیانی سے کام نہ لے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر فواد رسول نے زکرین ڈرامٹک سوسائٹی ، زکرین ڈیبیٹنگ سوسائٹی اور زکرین مجلس ادب کے عہدیداران کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا، اور طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چار سال کے بعد اس تقریب کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آر او ڈاکٹر مقرب اکبر نے کہا کہ طلباء جب یونیورسٹی میں آتے ہیں تو کسی بھی غیر متعلقہ فرد پر اعتماد نہ کریں، اور اپنے فیس کے وؤچر بینک میں خود ادا کریں ۔

چیئرمین ٹرانسپورٹ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے طلباء طالبات کے لیے شٹل سروس اور روٹ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد شکیل نے کہا کہ ہم نئے آنے والے طلباء و طالبات کو ہوسٹل میں ہر قسم کی سہولت دیتے ہیں ابھی تک جتنے بھی ہمارے پاس فارم آئے ہیں ہم نے ہوسٹل الاٹ کردیے ہیں۔

زکرین مجلس ادب کی طرف سے محمد کلیم اللہ نے نئے آنے والے طلباء سے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے علمی ادبی اور فنی مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button