Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پانچویں سالانہ فارمیسی پریکٹس ریسرچ شو کیس پروگرام

جامعہ بہاءالدین زکریا کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ میں پانچویں سالانہ فارمیسی پریکٹس ریسرچ شوکیس پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء نے اپنی سائنسی تحقیق کی پوسٹرز کے ذریعے نمائش کی۔

اس موقع پر جامعہ کے فارمیسی شعبہ سے تعلق رکھنے والے 36 قابل طالب علموں نے پوسٹرز کے زریعے منصفین کے سامنے اپنی سائنسی تحقیق کا مظاہرہ کیا۔
منصفین اور شرکاء نے طالب علموں کی محنت اور ڈی ایس اے پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول کی اس پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں کاوشوں کو خوب سراہا۔

اعزازی شیلڈز تقسیم کرنے کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ سٹیج پر تشریف لے آئے اور انہوں نے منصفین پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر, پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چودھری اور ڈاکٹر حامد منظور, فارمیسی ڈی پروگرام کی کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل, ڈی ایس اے پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔

اختتام پر جامعہ کے ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول اسٹیج پر تشریف لائے اور وائس چانسلر جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو شیلڈ پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button