زکریا یونیورسٹی ملتان میں 10 ہزار سے زائد پودوں کی شجر کاری

الخدمت کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں 10 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ انگلش سے ملحقہ گراؤنڈ میں سیکنڑوں طلبہ نے پودے لگائے کی مہم میں حصہ لیا، اور دس ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔
الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، رجسٹرار زبیر احمد خان ، ار او ڈاکٹر مقرب، ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، راو محمد ظفر ، طیب شیخ، محمد وحید و دیگر فکلیٹی ممبران اور انتظامی افسران نے بھی پودے لگائے، اور اس مہم کے انعقاد کو بے حد سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ہر شہری کو اپنے حصے کا ایک پودا گھر یا شہر کے کسی بھی حصہ میں ضرور لگانا چاہیے کیونکہ یہ سنت بھی ہے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے جگہ جگہ پودے و درخت ضرور لگانے چاہیے۔