Breaking NewsEducationتازہ ترین
لا کالجز میں داخلہ لینے والے ہوشیار باش

زکریا یونیورسٹی نے پرائیویٹ لا کالجز میں داخلہ لینے والوں کے لئے الرٹ جاری کردیا۔
زکریا یونیورسٹی حکام نے الرٹ جاری کیا ہے کہ کوئی بھی طالب علم پرائیویٹ لاکالج میں تین سالہ یا 5سالہ پروگرام میں داخلہ نہ لیں، وائس چانسلر کی ہدایت پر جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ زکریا یونیورسٹی میں نے تعلیمی سال 2023 کےلئے کسی بھی لا کالج کو ایل ایل بی تین سالہ یا 5سالہ پروگرام کے لئے الحاق نہیں کیا ہے، اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی داخلہ شیڈول جاری کیا ہے۔
اگر کوئی طالب علم کسی بھی لا کالج میں داخلہ لے گا تو اس کا ذمے دار وہ خود ہوگا، یونیورسٹی انتظامیہ اس کی کوئی ذمے داری قبول نہیں کرے گی ۔