ڈاکٹر محمد رمضان شیخ کو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے معاشیات کا پروفیسر بنا دیا
لندن سکول آف اکنامکس برطانیہ سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر محمد رمضان شیخ کو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے معاشیات کا پروفیسر بنا دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد رمضان شیخ سکول آف اکنامکس، زکریا یونیورسٹی ملتان میں معاشیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے، اب انہیں ترقی دے کر پروفیسر آف اکنامکس بنا دیا ہے۔
ان کے پاس 15 سال سے زیادہ تدریس، تحقیق اور تربیت کا متنوع تجربہ ہے۔ انہوں نے ایم فل اکنامکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
انہوں نے 2014 میں معاشیات میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ انہوں نے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سویڈن سے اپنی پری ڈاکٹریٹ مکمل کی، ڈاکٹر شیخ نے معاشیات پر پانچ کتابیں لکھی ہیں۔
انہوں نے قومی اور بین الاقوامی معروف پالیسی جرنلز میں 100 سے زائد تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں، وہ کئی قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کر چکے ہیں۔
انہوں نے 160 سے زائد ایم فل سکالرز کی نگرانی کی ہے، پانچ سکالرز نے ڈاکٹر محمد رمضان شیخ کی نگرانی میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔