Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

برائی کا برا انجام۔۔۔۔۔۔۔ زکریا یونیورسٹی کا ایسوسی ایٹ پروفیسر نوکر ی سے فاغ

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر یاسر انور کو اساتذہ فراڈ اور کرپشن کرنے پر نوکری سے برخاست کردیا۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر انجینئر یاسر انور پر 2020 میں اساتذہ سے پیسے لیکر فرا ڈ کرنے اور کرپشن کے الزامات سامنے آئے مگر ان کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی، جس کے بعد اساتذہ نے ان کے خلاف ملتان کے مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائیں، جس میں انہوں نے اپنی کرپشن کااعتراف کیا، جس کے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا عمل شروع ہوا، جو تین برس تک جاری رہا، انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے پران کے خلاف فیصلہ دیاگیا، تاہم ان کو آخری بار خود پیش ہوکر اپنا موقف دینے کے تین موقع دئے گئے، اور 8جنوری 2024 کو آخری موقع دیاگیا مگر انہوں نے اس کوتسلیم نہ کیا اور پیش نہ ہوئے ۔

جس پر یونیورسٹی نے ان کو کرپشن اور فراڈ کے الزام میں یونیورسٹی سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button