Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی پرموشن کمیٹی اجلاس 8اپریل کو طلب، پنجاب حکومت کی پابندی سوالیہ نشان بن گئی

زکریا یونیورسٹی ڈی پی سی کا اجلاس 8اپریل کو طلب کرلیاگیا ۔
کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حبیب الرحمان اختر ہیں، جبکہ ممبران میں رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، خزانہ دار، آر او ، آڈیٹر اور ڈپٹی رجسٹرار لیگل شامل ہیں ۔
کمیٹی کے ایجنڈے میں جونیئر کلرک ، سینئر کلرک کی ترقی کے کیسز اور کلاس فور کے ملازمین کی جونیئر کلرک ترقی کے کیسز زیر بحث آئیں گے۔
تاہم پنجاب حکومت کی طرف سے عائد کی گئی ڈی پی سی پابندی کے مراسلے نے ابہام پیدا کردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ نگران حکومت کے دور میں کوئی بھی سلیکشن بورڈ یا ڈی پی سی نہیں ہوسکتی، جس کے بعد 8 اپریل کو ہونے والے اجلاس پر بھی شکوک کے بادل چھا گئے ہیں ۔