Breaking NewsEducationتازہ ترین
ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کا ڈاکٹر محمد علی شاہ کا خیر مقدم

زکریا یونیورسٹی کے ریٹائرڈ آفیسرز و ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید غفور علی شاہ و دیگر عہدیداران کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر سید محمد علی شاہ کو بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر اور قائم مقام وائس چانسلر بننے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ پرو وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی تعینات کردیے گئے
اس موقع پر سید غفور علی شاہ ،مہر مجاہد حسین، چوہدری محمد حسن،میاں صادق حسین جھنڈیر،شیخ آصف حسین لاہوری نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یونیورسٹی کے حاضر آفیسر اور ایمپلائز کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ آفیسرز اور ملازمین کے حقوق کا بھی خیال رکھا جائیگا۔