Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی ملتان سکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کی۔
اجلاس میں ایچ ای سی کے نمائندے راؤ محمد اظہر اور ڈاکٹر فرحت عباس نے بذریعہ ویڈیو کال شمولیت اختیار کی، جبکہ اجلاس میں ڈائریکٹر سکالرشپ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبد الرحیم ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر سلیانہ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد ، پروفیسر ڈاکٹر راشدہ عتیق ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ موجود تھے۔
اجلاس میں کنفرم سکالرشپ کے طلباء طالبات کے انٹرویو لیے گئے، اور 20 طلباء طالبات کے لیے تقریبا 20 لاکھ روپے کے سکالرشپ کی منظوری دی گئی۔