Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی ناکام؛ آر او روپوش، طلباء پر پولیس کا تشدد، طلباء کے احتجاج پر ایس پی کی معافی

زکریا یونیورسٹی میں چھٹی کے روز بھی امن نہ ہوسکا، پولیس کے تشدد نے طلباء کو احتجاج پرمجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں۔

گزشتہ روز زکریا یونیورسٹی میں چھٹی تھی، مگر پولیس کی بھاری نفری اچانک یونیورسٹی پہنچ گئی ، جس میں ڈولفن کے اہلکار، ایلیٹ فورس کی ٖگاڑیاں ، تھانہ الپہ کی ٖگاڑیاں اور ایس پی کا پروٹوکول شامل تھا۔

تمام گاڑیاں ہوٹر بجاتی کیمپس میں داخل ہوئیں تو سینڈیکیٹ اجلاس کے شرکاء بھی پریشان ہوگئے ۔

پولیس کا قافلہ شعبہء اسلامیات کے قریب پہنچا تو ڈولفن والوں نے وہاں کھڑے طلباء پر پریشر ڈالنے کےلئے تشدد کانشانہ بنایا ، جس پر ہاسٹل میں  موجود طلباء باہر آگئے اور احتجاج شروع کردیا ۔

پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی، طلبا کا کہنا تھا کہ آر او یونیورسٹی آتا نہیں ہے، سیکورٹی آفیسر ایک نان پروفیشنل آدمی ہے ۔
یہ یونیورسٹی کو پولیس سیٹیٹ بنانا چاہتے ہیں جو نہیں ہونے دیاجائے گا، وائس چانسلر نااہل سیکورٹی انتظامیہ کو فوری تبدیل کرے ،جو امن کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

جس کے بعد ایس پی نے آکر طلباء سے معذرت کی کہ اگر ڈولفن والوں نے غلطی کی ہے تو میں معذرت کرتا ہوں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس کے بعد احتجاج ختم کردیاگیا ۔

واضح رہے یونیورسٹی میں مسلسل چار روز سے طلباء کے لڑائی جھگڑے اور احتجاج کے واقعات ہورہے ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ مکمل بے بس اور ناکام نظر آتی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button