Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس اعتراضات کے بعد ملتوی

زکریا یونیورسٹی کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں درجہ چہارم سے لیکر جونیئر کلرکوں کو مستقل کرنے اور بھرتی کے لئے انٹرویو تھے ۔

اس سے قبل یہ اجلاس جمعرات کو ہونا تھا مگر ایجنڈا تیار نہ تھا، گزشتہ روز جب اجلاس شروع ہوا تو ڈپٹی رجسٹرار کی طرف سے متنازع ریمارکس پر کمیٹی نے درجہ چہارم کی اپیلوں پر فیصلہ کرنے سے انکار کردیا۔

جس پر ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدرحسین اور سیکرٹری رانا مدثر موقع پر پہنچ گئے، اور احتجاج کیا کہ چھوٹے ملازمین کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے ، ایڈمن کی غلطی کی سزا ملازمین کو نہیں دی جاسکتی۔

جبکہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ جب ایڈمن نے خود نا اہل قرار دےدیا ہے تو ہم کیسے ان کو مستقل کرسکتے ہیں ، جس پر تلخ کلامی بڑھ گئی۔

تاہم مشاورت کے بعدفیصلہ کیاگیا کہ درجہ چہارم کی اسامیوں پر بھرتی کےلئے دوبارہ سے اشتہار جاری کرایا جائے گا ، پہلے سے اہل افراد کو بھی مستقل کردیا جائے گا ، جبکہ دیگر کیڈر کے افراد کو قانون کے مطابق مستقل اور بھرتی کرلیا جائے گا ۔

جس کے بعد اجلاس 21 دسمبرتک ملتوی کردیا گیا۔

جاری مراسلے کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 21 اور 22 دسمبر کو منعقد ہوگا ، جس میں خادم مسجد ، کارپینٹر، فوٹو کاپی آپریٹر، پلمبر، مسجد خطیب ، مستری ، ڈسپنسر، مشین مین، کمپیوٹر اسسٹنٹ، الیکٹریشن، مشین انسٹریکٹر، اور دیگر اسامیوں پر بھرتی کےلئے انٹرویو لئے جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button