Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس29 نومبر کو ہوگا

زکریا یونیورسٹی کے درجہ چہارم کے ملازمین کو مستقل کرنے کےلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس29 نومبر کو ہوگا۔

تفصیل کے مطابق چار ماہ قبل زکریا یونیورسٹی نے درجہ چہارم کے ملازمین کو مستقل کیا تھا ، تاہم کچھ ملازمین اپنے کوائف کی وجہ سے رہ گئے تھے ان کے لئے سلیکشن کمیٹی کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے ۔

اس سے قبل یہ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 24 نومبر کو طلب کیاگیا تھا ، اب ا س میں توسیع کردی ہے، 29 نومبر منگل کو اجلاس منعقد ہوگا ای۔

جنڈے کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی کہ انٹرویو دوبارہ لئے جائیں گے ، ایسے ملازمین جو کسی وجہ سے سابق سلیکشن کمیٹی میں پیش نہیں ہوسکے تھے، ان کے انٹرویو لئے جائیں گے۔

جبکہ جونیئر کلرک سکیل 11 کا کیس جو مؤخر کردیا گیا کہ امیدواروں کے انٹرویو لئے جائیں گے ۔جبکہ ڈیلی ویجز جونیئر کلرک ڈائریکٹوریٹ فاصلاتی تعلیم سجاول سلیم کا کیس بھی زیر بحث آئے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button