Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں انتخابات کی تعطیلات کے دوران شٹل سروس کے اوقات تبدیل کردئیے گئے
جاری مراسلے کے مطابق زکریا یونیورسٹی ٹرانسپورٹ حکام نے شٹل سروس کے نئے اوقات کار جاری کردئیے ہیں۔
جاری ہونے والے اوقات کار کے مطابق مرکزی کیمپس سے نو نمبر چونگی تک شٹل سروس صبح کے اوقات میں ساڑھے سات بجے اور ساڑھے نو بجے جبکہ شام کے اوقات میں ساڑھے تین بجے اور ساڑھے پانچ بجے بس چلے گی، جبکہ نو نمبر سے صبح کو آٹھ بجے اور دس بجے جبکہ شام میں چار بجے اور چھے بجے بس چلے گی ۔