Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دھمکیاں ملنے پر طالبہ کو دورہ پڑگیا

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن کی طالبہ کو ایم ایس ایف کی طرف سے دھمکیاں ملنے پر دوہ پڑ گیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایم ایس ایف کے طلباء نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا محاصرہ کیا تو فرسٹ ایئر کی ایک طالبہ خوف زدہ ہوگئی، اور اس کو دورے پڑنے شروع ہوگئے، اس نے دروازہ کھولنے کی کوشش تو زور لگانے پر دروازہ لگنے سے زخمی ہوگئی۔

بعد ازاں طالبہ نے نعرے لگانے والوں پر تھپڑوں کی بارش کردی، لیکن سیکورٹی عملے نے اس کو حفاظت میں لیکر احتجاج کرنے والوں سے دور لے گئے، اور اس کے والدین کو بلا کر حوالے کردیا۔

دوسری طرف اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور چیئرمین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے محاصرہ کرنے والے طلباء کے خلاف درخواست دے دی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button