Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں لائبریری کا وقت کم کرنے پر طلباء کا احتجاج

زکریا یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری کا وقت کم کرنے اور سٹاف خود کم کرکے ملازمین نہ ہونے کا بہانہ کرنے پر یونیورسٹی طلباء نے گزشتہ روز سنٹرل لائبریری کے باہر احتجاج کیا ، اور شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ لائبریری کا ٹائم پہلے رات دس بجے تک تھا ، لیکن موجودہ چیف لائبریرین فضل الٰہی نے اس کے اوقات کار شام چار بجے تک کر دیئے، جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں لائبریری کا ٹائم رات بارہ بجے تک ہے۔

طلباء کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سے فری ہونے اور رات کو کھانے کے بعد اکثر وہ لائبریری میں پڑھنے کے لئے آتے تھے، لیکن اس کا ٹائم شام چار بجے تک کر دیا گیا ہے، ویسے ہی اتنی گرمی میں دن میں یونیورسٹی سے فری ہونے کے بعد وہ اکثر گرمی کی وجہ سے اپنے کمروں سے باہر نہیں نکلتے، اور رات کے وقت ہی ان کو پڑھنے کا موقع ملتا ہے، اس لئے یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور لائبریری کا ٹائم رات دس بجے تک کیا جائ،ے اور تبدیل کئے گئے ملازمین کو واپس لایا جائے تاکہ طلبہ اپنی پڑھائی کو جاری رکھ سکیں۔

اس بارے میں یونیورسٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لائبریری میں سٹاف کم تھا، اور چیف لائبریرین نے وہاں سے بھی ملازمین کے تبادلے کر دیئے ہیں ، جسکی وجہ سے اوقات کار کم کئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button