Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی ادبی میلے میں نمایاں پوزیشن

ترجمان کے مطابق وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول کی زیر قیادت طلباء و طالبات نے ادبی میلے میں شرکت کی۔

ہر سال کی طرح سال 2024 میں بھی زکریا یونیورسٹی کے طلباء نے 11 پوزیشنز کا سہرا اپنے سر کیا۔

نتائج کے مطابق صبیح الحسنین نے سکرین پلے میں پہلی، عبیرہ کرامت انگلش ہیومر میں دوسری، اسرار احمد نے نثری نظم میں پہلی، محمد احمد نے نظم میں دوسری، عائشہ صادق نے ٹین سیکنڈ سٹوری میں دوسری، زویان ہارون نے اردو مزاح میں پہلی، نور فاطمہ نے انگلش آرٹیکل میں پہلی، محمد عمیر شان نے اردو آرٹیکل میں دوسری، نوشین فاطمہ نے سرائیکی غزل میں دوسری، اسوہ فاطمہ نے وییوول رائٹنگ میں دوسری، زارا قریشی نے شارٹ سٹوری میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button