Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایمپلائز الیکشن : زکریا یونیورسٹی کے دفاتر ملازمین سے خالی ہوگئے ، طلباء خوار

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایمپلائز یونین کے الیکشن کی وجہ سے ایڈمن اور کنٹرولر آفس کے ملازمین نے آفس آنا چھوڑ دیا، جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں دور دراز سے آئے طلباء و طالبات دربدر ہوگئے۔
اکثر عملہ حاضری لگانے کے بعد الیکشن کمپین کے لیے چلا جاتا ہے جب کہ آفس خالی پڑے رہتے ہیں، کوئی سننے والا نہیں ہوتا۔
دو ہفتے ہونے کو ہیں یونیورسٹی کے سارے ملازمین نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، آفس کے باہر نائب قاصد طلباء کو یہ کہہ کر بھیج دیتے کہ 23 جولائی کے بعد آنا، ابھی آپ لوگوں کا کوئی کام نہیں ہوسکتا۔
طلبا نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ عملے کو دوپہر تک دفاتر میں موجود رہنے کا پابند بنایا جائے ۔