Breaking NewsEducationتازہ ترین
بات کروڑوں کی ۔۔۔دکان پکوڑوں کی
زکریا یونیورسٹی میں بجلی کے بعد گیس کا بل بھی کروڑوں میں آگیا، انتظامیہ بے بسی کی تصویر بن گئی۔
زکریا یونیورسٹی میں بجلی کا بل کنٹرول نہیں ہو رہا ہے تو دوسری طرف گیس کے بل نے خزانے پر ایک اور بوجھ بن گیا ہے۔ رواں ماہ گیس کابل ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد آیا ہے جس کی ادائیگی بھی مسئلہ بن گئی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ بجلی چوری کنٹرول کرنے کی کوشش میں لگی رہی، دوسری طرف گیس کے بے دریغ استعمال نے بل کروڑوں میں پہنچا دیا۔
اس صورتحال میں خزانے پر بوجھ بڑھ گیا ہے، وائس چانسلر کو اس بابت رپورٹ دینے کا امکان ہے ۔