Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی سینڈیکیٹ الیکشن، 30 امیدوار میدان میں اتر آئے

زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے الیکشن ، چار نشستوں پر 30 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے گئے۔

زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے الیکشن 7 فروری کو منعقد ہوں گے، جس میں دو بڑے گروپ یوٹی ایف( یونیورسٹی ٹیچرفورم) اور بزوٹا( بہاالدین زکریا یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن) آمنے سامنے ہوں گے ۔

الیکشن کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی فہرست رجسٹرار آفس کے باہر آویزاں کردی گئی، جس کے مطابق اس بار آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔

پروفیسر کی نشست کے لئے پروفیسر دین محمد زاہد، آزاد، پروفیسر ڈاکٹر محمد ظاہر فریدی آزاد جبکہ بزوٹا کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ، ڈاکٹر نعمان عباسی، ڈاکٹر ناظم حسین ،ڈاکٹر نجم الحق ، ڈاکٹر عمران جاوید ڈاکٹر عبدالستار ملک،جبکہ یوٹی ایف کی طرف سے ڈاکٹر محمد آصف یاسین ، ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر محمد جاوید نے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست کےلئے یو ٹی ایف کی طرف سے ڈاکٹر سمزہ فاطمہ، ڈاکٹر انیلا حمید، جبکہ بزوٹا کیطرف سے ڈاکٹر فاطمہ فاروق ،ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار، ڈاکٹر سعدت مجید، ڈاکٹر فرزانہ کوکب ، ڈاکٹر فضا ظفر اور ڈاکٹر ارم بتول نے فارم جمع کرائے۔

اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست کےلئے بزوٹا کی طرف سے مستنیر افضل لودھی، مسز جویریہ عباس، محمد بختاور علی خان،ڈاکٹر رشید احمد جبکہ یوٹی ایف کی طرف سے ڈاکٹر عثمان سلیم اور ڈاکٹر عامر اسماعیل نے کاغذات جمع کرائے ۔

لیکچرر کی نشست کےلئےبزوٹا کی طرف سے محمد ساجد طفیل ، عادل حسین ،جبکہ یوٹی ایف کی طرف سے محمد وقاص ہاشمی اور محمد رؤف نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button