Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی؛ سینڈیکیٹ کا اجلاس : دو لیکچرار نوکری سے فارغ، ایڈمن آفیسرز کےلئے نئی کمیٹی قائم

زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں جسٹس(ر) الطاف ابراہیم قریشی، رجسٹرار محمد زبیر احمد خان ، ڈاکٹر راؤ آصف علی ، پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار ، ڈاکٹر عثمان سلیم ، ساجد طفیل ، شمائلہ خالق اور ڈاکٹر فرحت ظفر نے شرکت کی۔

اجلا س میں اساتذہ سے کروڑوں کا فراڈ کرنے والے انجینئر لیکچرر یاسر انور کو نو کری سے برخاست کردیا گیا ، اسسٹنٹ پروفیسر آئی ایم ایس عبدالشکور خاکوانی کو مسن کنڈکٹ کے الزامات درست ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک رفیق کے خلاف انکوائری کمیٹی فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، اور اس کے گھر کا قبضہ لینے کا فیصلہ کیاگیا، شعبہ فارمیسی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نثار شاہ کی 50 فیصد پنشن جاری کرنے کی اجازت دی گئی، جبکہ باقی 50 فیصد کےلئے ایک کمیٹی بنادی گئی، جس میں ممبر سینڈیکیٹ محمد ساجد طفیل ، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار اور شہوار شامل ہیں جو کیس کا جائزہ لیکر ایک ہفتے میں فیصلہ کرے گی۔

لیہ کیمپس کے معاملات کاجائزہ لینے کےلئے چار ممبر سینڈیکیٹ پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی، جس میں ڈاکٹر امان اللہ ، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار، ڈاکٹر عثمان سلیم اور محمد ساجد طفیل شامل ہیں، جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ لیہ کیمپس کے جو افراد سٹڈی لیو پر ہیں، ان سے فوری جوائننگ لی جائے گی، جبکہ جو اس کیمپس میں کام کررہے ہیں ان سے پوری مدت کے بعد ہی جوائننگ لی جائے گی ، ڈاکٹر اسحاق فانی کیس میں فیصلہ کیاگیا کہ ان کو پرسنل ہیرنگ کا موقع دیا جائے اور جس کے بعد ان کے ڈس مس کے فیصلے پر عمل کیا جائے۔

ہاسٹلوں کے میس کی ذمے داری وارڈنز کے حوالے کردی گئی وہ خود اس کو چلانے کے پابند ہوں گے جبکہ ان کی کنٹین پیپرا رولز کے تحت نیلام کی جائیں گی۔

ایل ایل بی کے حوالےسے جتنے بھی عدالت کیسز تھے سب مسترد کردئیے گئے ، ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر صوبیہ ریاض، مرزا اعجاز احمد ، ڈاکٹر دانیال خان کےلئے کمیٹی بنادی گئی اور فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ،ایڈمن آفیسر راشد خان کے جعلی بی اے ڈگری کیس میں اپیل مسترد کردی گئی اور اس کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی، جبکہ دیگر ایڈمن آفیسرز کے معاملات کو فوری حل کرنے کےلئے ایک کمیٹی بنادی گئی، جس میں ڈاکٹر راو محمد آصف ، شاہ سوار شامل ہیں، یونیورسٹی کی طرف سے ایڈیشنل رجسٹرار محمد اعجاز احمد ہوں گے، سابق رجسٹرار صہیب راشد کے سٹے احکامات کو ختم کراکے کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈاکٹر اسد اسلم کی جوائننگ کے بعدا ن کو وارننگ جاری کرتے ہوئے جوائننگ کی منظوری دی گئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو پروفیسر ایمریطس گریڈ 22 کی منظوری دی گئی تاہم ان کی کیس حتمی منظوری کےلئے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور چانسلر کو بھجا جائے گا، ڈینز کی تعینات بارے ایچ ای ڈی کے مراسلے کا جواب دیا جائے گا جس میں واضح کیا جائے گا کہ اس عہدے پر صرف پروفیسر ہی اہل ہونے چاہیں ، جبکہ اس عہدے پر روٹیشن پالیسی کے تحت تعیناتیاں کی جائیں۔

پی ایچ ڈی کے کیسز میں توسیع بارے فیصلہ کیاگیا کہ صرف کووڈ کے دور کے سکالرز کو دو سال کا ریلیف ملے گا، جبکہ اس کے علاوہ تمام درخواستیں مسترد کردی گئیں جبکہ طلباء کے مسائل بارے ایک سینڈیکیٹ کمیٹی بنادی گئی جس میں ڈائریکٹ اکیڈ، کنٹرولر ، رجسٹرار اور خزانچی شامل ہوں یہ کمیٹی ان کے ریسرچ ورک دیگر اکیڈمک معاملات کو دیکھے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈگری مکمل کرنے والے شعیب الدین غازی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا اور ان کے ڈگری کرش کرنے کی منظوری دی گئی ، ڈیلی ویجز ملازمین کے نئے مشاہرے کی منظوری دی گئی، جو جولائی 2023 سے لاگو ہوگی، جبکہ ڈرائیوروں کا اوور ٹائم 150 گھنٹے کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button