اساتذہ اور طلباء و وطالبات کو گورنر کی تقریب میں لازمی شرکت کرنے کا حکم

زکریا یونیورسٹی میں ہونے والی وہیل چیئر تقسیم تقریب میں خطے کے تمام وائس چانسلرز ، زکریا یونیورسٹی کی تمام فیکلٹی ممبران، ڈین کے ساتھ ساتھ طلبا وطالبات کو بھی لازم کیاگیا تھا کہ وہ لازمی شرکت کریں ، جس کےلئے طلبا کو صبح 10بجے جبکہ اساتذہ کو 11 بجے پہنچنے کا حکم دیاگیا ، تین ڈیپارٹمنٹ کے طلبا کو کہاگیا کہ ان کے لیکچر جناح ہال میں ہوں گے ، جس پر طلبا صبح سے آکر ہال میں بیٹھے رہے ، تمام فیکلٹی ممبران نے ہال میں پیش ہوکر اپنی حاضری شو کی۔
ان کے ساتھ ساتھ چار یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کے علاوہ علامہ اقبال یونیورسٹی کے ملتان کیمپس کے افسروں کو بھی شرکت کا کہاگیا تھا، وہ بھی حاضر رہے ۔
علاوہ ازیں زکریا یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب گورنر پنجاب نے سیاسی کمپین بنادی، انہوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر ہال میں بے چینی سے پھیلی تو انہوں نے کہا کہ طلبا سنی سنائی باتوں پر ناجائیں ریسرچ کریں، جس طلباء نے گوگل کرنا شروع کیا تو گورنر نے طلبا کو روک دیا کہ گھر جا کر دیکھیں لیں ابھی خاموش بیٹھیں رہیں۔
گورنر کی پوری تقریر میں خصوصی طلبا کے لئے صرف منٹ تھے، باقی وہ اپنی منسٹری کے دورے کے حوالے بتاتے رہے ۔