Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ کی وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن سے ملاقات

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ کی سیکرٹری وفاقی نظامت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ محی الدین وانی سے ملاقات، اساتذہ نے وفاقی بجٹ میں یونیورسٹیوں کے بجٹ میں کٹوتی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

اساتذہ نے ان کو بتایا کہ اس صورت حال میں یونیورسٹیوں کے پاس واحد راستہ فیسوں میں اضافہ ہے اور اس طرح کرنے سے غریبوں پر تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے اور تعلیم عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائے گی۔

سیکرٹری وفاقی نظامت تعلیم نے صوبوں میں یونیورسٹیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر روشنی ڈالی، مزید برآں انہوں نے یقین دلایا کہ وہ متعلقہ فورمز پر بات پہنچائیں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ بجٹ میں کٹوتی نہ ہو انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بجٹ بنایا جائے گا۔

ملاقات کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر اور باسط ندیم شامل تھے۔

اس ملاقات سے روشنی کی ایک امید پیدا ہوئی ہے کہ عام آدمی پر یونیورسٹیوں کے دروازے بند نہی ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button