Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں شرپسند طلبا کاکلاس رومز پر دھاوا، اساتذہ اور طلبا پر تشدد، ایک طالبہ بے ہوش، اسلحہ زور پر سیکورٹی سے اپنے ساتھی چھڑا کرفرار ، اے ایس اے کا احتجاج

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے ایگریکلچر کے شعبہ اینٹامالوجی میں نشے میں دھت اور اسلحہ سے لیس دو پرائیویٹ افراد کلاس میں گھس کر یونیورسٹی ٹیچر ڈاکٹر زاہد سرور کو اسلحہ کے زور پر بدتمیزی کرتے ہوئے کلاس پیریڈ ختم کرکے طلبا پر تشدد کرتے ہوئے کلاس روم سے باہر نکال دیا۔ جاتے ہوئے ٹیچر کو زدوکوب کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے ۔
سیکورٹی آفیسر خلیل کھور کی طرف سے پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق ڈاکٹرزاہد محمود سرور ساتویں سمسٹر انٹامالوجی کی کلاس لے رہے تھے کہ اے بی ایم کا طالبعلم عمر کانجو، نعمان چودھری، رانا ثاقب اور تین نامعلوم لڑکے کلا س میں گھس آئے اور ان کو لیکچر دینے سے روکا, ان کے منع کرنے پر گالی گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکی دی اور طلبا پر تشدد شروع کردیا۔
طالب علم اسد علی پر کرسی سے وار کیا، ناصر پرڈنڈے برسائے ، حاشر کو گھسٹ کر کلاس روم سے باہر لے گئے، اس دوران طلبا نے نعمان اور حاشر کو قابو کیا سیکورٹی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی سیکورٹی سپروائزر محمد شمشاد ، سیکورٹی گارڈ محمد افضل ، جبران خان اور دیگر نے جاکر حالات کنٹرول کئے اور ٹریفک جاری کرائی۔
اسی دوران شعبہ مطالعہ پاکستان کے طالب علم غلام حسین عرف بابا جانی ، ایم فل ایگرانومی کا شرجیل کامران ، عابد مانی ، عثمان راں ، محسن عباس ، چودھری شیراز ، وقاص ہراج آوٹ سائیڈر ملک امجد بھپلا اسلحہ سمیت آئے سیکورٹی اور طلبا پر دوبارہ حملہ کردیا تشدد کرتے ہوئے اپنے ساتھی چھڑاوکر فرار ہوگئے تشدد سے ایک طالبہ بے ہوش ہوگئی۔
دوسری طرف اے ایس اے کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ کالز کرنے کے باوجود سیکورٹی کا عملہ نہ پہنچا جس حالات ابتر ہوگئے۔
جس کے بعد اے ایس اے کی کال پر یونیورسٹی اساتذہ کی کثیر تعداد ایڈمن بلاک کے سامنے اکھٹی ہو گئ اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔
صدر اے ایس اے ڈاکٹر محمد ریاض نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ کال کرنے کے باوجود سیکورٹی کا بروقت نہ پہنچنا ریزیڈنٹ آفیسر اور سیکورٹی انچارج کی کارکردگی ہمیشہ مایوس کن رہی ہے ان کو فوری تبدیل کیا جائے ۔
یونیورسٹی اساتذہ کو عدم تحفظ کا جان بوجھ کر شکار بنایا جارہا ہے ۔ہم ٹیچرز کی عزت اور تحفظ کیلئے پنجاب بھر میں ہڑتال کردیں گے ۔
وائس چانسلر جامعہ کی یونیورسٹی کے معملات میں عدم دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے ۔ یونیورسٹی میں اسکحہ اور نشہ آور ڈرگز کا عام استعمال ہو رہا ہے ۔
ڈاکٹر محمد ریاض نے وائس چانسلر کو خبردار کیا ہے کہ اگر یہ معاملات یونہی رہے تو کسی بھی بڑی تباہی کاُ پیش خیمہ ہو سکتے ہیں جبکہ پہلے بھی یونیورسٹی طالبعلم کے قتل سے سبق نہیں سیکھا ۔ اگر معاملہ کا قانونی حل نہ کیا گیا تو صدر اے ایس اے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔
تاہم ڈی ایس پی تھانہ زکریا نے پہنچ کر اساتذہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button