Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

زکریا یونیورسٹی کی ویب سائٹ گزشتہ رات ہیک کرلی گئی۔
بھارتی ہیکر گروپ ایم آر ایکس نے ویب کی ساری ٹریفک روک دی، اور اپنا مذہبی نعرے درج کردیا ۔

زکریا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک ہونے کا یہ چوتھا واقعہ ہے، جو یونیورسٹی کے کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ چلانے والے ڈیپارٹمنٹ کے افسر اور اساتذہ ویب سائٹ میں سیکورٹی چیک نہیں لگاتے، ہر بار یہ ویب سائٹ کو بحال کر دیتے ہیں جس سے ویب چل تو پڑتی ہے، مگر محفوظ نہیں ہوتی۔

تاہم اس کی بحالی کے نام پر بل ضرور بن جاتے ہیں، اگر یونیورسٹی حکام ویب سائٹ کی حفاظت میں سنجیدہ ہے تو اس کو سیکورٹی چیک لگانے پڑیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button