Breaking NewsSportsتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی ویمن ٹیموں کی شاندار کارکردگی

زکریا یونیورسٹی کی والی بال کی ٹیم نے وزیرا عظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر عابدہ خان کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی خواتین ٹیموں نے وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
فٹبال کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ گزشتہ روز والی بال کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ پر ٹیموں کے چناؤ نے جیت کا راستہ ہموار کیا۔