Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایتھلیٹکس اور رسہ کشی کے انٹر کالجیٹ ٹائٹل جیت لیے

زکریا یونیورسٹی کے ایتھلیٹکس حامد بیسٹ، سید نذیر حیدر سیکنڈ بیسٹ ایتھلیٹ اور طلحہ نے تیز ترین ایتھلیٹ کے انفرادی ٹائٹل جیت لیے۔

اختتامی تقریب میں قائمقام وائس چانسلر ڈین آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر عزیر احمد اور زکریا یونیورسٹی اور کالجیٹ سپورٹس کمیٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے انعامات تقسیم کیے۔

ڈائریکٹر سپورٹس ترس محی الدین نے یونیورسٹی مقابلوں کے بارے یں سپاس نامہ پیش کیا۔

ایتھلیٹکس اور رسہ کشی چیمپئن شپ کے انعقاد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید اشرف اور ندیم اعظم خان نے بھی معاونت کی۔

گزشتہ روز یونیورسٹی ٹریک پر اختتام پذیر ہونے والی انٹر کالجیٹ رسہ کشی میں زکریا یونیورسٹی ملتان نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفر گڑھ کو شکست دے دی۔ انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے نتائج کے مطابق زکریا یونیورسٹی ملتان نے 129 پوائنٹس کے ساتھ ایتھلیٹکس چیمپئن ٹرافی بھی اپنے نام کی۔

گورنمنٹ مظفر گڑھ کالج نے 62 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، گورنمنٹ کالج کوٹ ادو ںے 33پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن پائی۔ گورنمنٹ کالج چوک اعظم نے 28 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی۔ گورنمنٹ کالج ٹبہ سلطان پور نے 13 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور گورنمنٹ کالج میاں چنوں نے 8پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button