Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کیمبرج انٹرنیشنل کا بڑا اعلان

کیمبرج انٹرنیشنل نے پاکستان میں امتحانات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہفتے کے روز اسکولوں کے سربراہان اور منتظمین کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امتحانات پیر 15 مئی 2023 سے دوبارہ شروع ہوں گے ، کیمبرج نے برٹش کونسل کے فیصلے کے بعد گزشتہ دنوں پاکستانی امیدواروں کی حفاظت کو ترجیح دی۔

لہذا امتحانات کیمبرج کے ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے، اور امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ داخلہ کے مطابق امتحان کے نامزد مقامات پر رپورٹ کریں۔

کیمبرج کا کہنا ہے کہ نتائج سکول کے تشخیص شدہ درجات پر مبنی نہیں ہوں گے، اور سکولوں سے امیدواروں کے کام کے ثبوت کا پورٹ فولیو جمع کرنے کے لیے نہیں کہا جائے گا۔

اس کے بجائے گریڈ ان امتحانات پر مبنی ہوں گے ، جو امیدوار دیتے ہیں۔
یہ بھی واضح کیا گیا کہ جن امیدواروں کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے تھے، وہ اب بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button