Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک امتحانات : امیدوار اسلحہ لیکر پیپر دینے پہنچ گیا

تلاشی کے دوران ایک ریوالور اور گولیاں برآمد

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے امتحان میں اس وقت سنسنی پھیل گئی، جب ایلم پور سنٹر پر ایک طالب علم سے دوران تلاشی اسلحہ برآمد ہوا، سپرنٹنڈنٹ ظفر حسین چاون نے معمول کی تلاشی کا عمل شروع کیا تو ایک امیدوار عبدالماجد ولد محمد اجمل رولنمبر 322862 سے ایک ریوالور 30 بور بمع 03 لائیو راؤنڈ برآمد ہوئے ۔

جس پر انہوں نے کارروائی شروع کی، اسی دوران سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی بھی موقع پر پہنچ گئے ، انہوں نے فوری طور پر قانونی تقاضے پورے کئے۔

اسی دوران حساس ادارے کی رپورٹ پر پولیس تھانہ الپہ امتحانی مرکز پہنچ گئی ہے، اور امیدوار کو مزید تفتیش کے لیے گرفتار کر لیا گیا ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیش کاعمل جاری ہے ۔

جبکہ بورڈ حکام نے کہا ہے کہ مراکز میں سیکورٹی بڑھا دی ہے، اور امیدواروں کی سپرائزئنگ تلاشی کاعمل بھی روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button