Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرمیڈیٹ امتحانات: صوبے بھر کے امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیئے گئے

صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر ملتان سمیت صوبے میں بنائے گئے انٹر کے حساس امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیئے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 638 حساس امتحانی سنٹرز میں 2697 کیمرے انسٹال کئے گئے ہیں، صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے 2395 امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں،کل امتحانی مراکز میں سے 823 امتحانی سنٹرز حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

مانیٹرنگ کیلئے 2 مقامات پر کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیں، مانیٹرنگ یونٹ سے تمام سنٹرز کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ وائز مانیٹرنگ کی سہولت موجود ہے، ون کلک پر کسی بھی ڈسٹرکٹ کے امتحانی سنٹر کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button