Breaking NewsEducationتازہ ترین
سی ای اوز ایجوکیشن کی کی تعیناتی : ٹیسٹ انٹرویو لئے جائیں گے
پنجاب میں سی ای اوز ایجوکیشن کی تعیناتی کےلئے نیا طریقہ کار بنانے کا فیصلہ، ٹیسٹ انٹرویو کے بعد ٹریننگ بھی ہوگی۔
حکومت پنجاب نے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کی تعیناتی کےلئے نیا طریقہ کار بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق ضلع میں سی ای اوز ایجوکیشن کی تعیناتی کیلئے نیا میکانزم بنانے کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے، جس میں سی ای او بننے کے امیدواروں کا ٹیسٹ لیا جائے گا، انٹرویو، کمپیوٹر ایجوکیشن کے امتحان کے بعد سلیکشن ہوگی جس کے بعد ان سی ای اوز کی لمز سے ٹریننگ بھی کروائی جائے گی۔
سی ای او، ڈی ای اوز، ڈی ڈی ای اوز کی سلیکشن کا جامع طریقہ کار پر عمل درآمد کےلئے وزیر اعلیٰ سے خصوصی اجازت عید کے ملنے کی امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے طریقہ کار سے پروفیشنل سی ای اوز کی تعیناتی ممکن ہوسکے گی جس کی تعلیمی اداروں پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔