Breaking NewsEducationتازہ ترین
ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر کو میٹرک کے امتحان میں بڑی ذمےداری دینے کا انکشاف
تعلیمی بورڈ ملتان نے قوائد وضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک ریٹائرڈ ہیڈماسٹر کو میٹرک سالانہ امتحان 2024ء کے جاری پریکٹیکل میں ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر تعینات کردیا ہے۔
بتایا گیاہے کہ محمد اکمل جو کہ 19مارچ2024ء کو بطور ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سکندر آباد سے ریٹائر ہوگئے تھے، ان کو بورڈ حکام نے رولز کو نظر انداز کرتے ہوئے جاری پریکٹیکل کے امتحانات میں بطور ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر تعینات کر رکھا ہے۔
تعلیمی حلقوں نے چیئرمین بورڈ ملتان سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔