Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

چوروں کا ٹولہ اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرانے میں مصروف ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چوروں کا ٹولہ اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرانے میں مصروف ہے۔

عمران خان کی زیرِ صدارت لاہور، گوجرانولہ، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز کا اجلاس ہوا ، جس میں سینٹرل پنجاب کی یوسی لیول تک تنظیموں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی تحریک کا جلد اعلان کروں گا، جو الیکشن سے پہلے آخری کال ہوگی، امپورٹڈ حکومت نے 5 ماہ میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 1100 ارب کے کرپشن کے کیسز ختم کرائے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے ہیں، ملک کے موجودہ بحرانوں کا واحد حل عام انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ ہے، پی ٹی آئی واحد وفاقی پارٹی ہے، پی ٹی آئی کی نمائندگی چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button