Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا؛ آئی آر ڈیپارٹمنٹ ہراسمنٹ کیس : چانسلر کی سرزنش

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی شعبہ آئی آر کی طالبہ جنت ملک کی طرف سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ طاہر اشرف پر ہراسانی اور وائیوا کا رزلٹ روک کر دوبارہ امتحان دینے کا معاملہ، گورنر پنجاب چانسلر کی سرزنش، وائس چانسلر سیخ پا، فوری طور پر رزلٹ جاری کرنے کے احکامات صادر کر دیے گئے ۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں ائی ار ایم فل کی طالبہ جنت ملک کی جانب سے ڈاکٹر طاہر اشرف پر ہراسانی کے سنگین الزامات کے تحت گورنر پنجاب اور انسداد ہراسانی کی خاتون صوبائی محتسب کو درخواستیں دی تھیں، اس معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ آئی آر ڈاکٹر طاہر اشرف اپنے موقف کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 28 ستمبر کو ایم فل آئی آر کا وائیوا منعقد ہوا، اور ایکسٹرنل ایگزامینر ڈاکٹر میاں اظہر نے جنت ملک کو 150 نمبر ایوارڈ کیے، اس ایوارڈ لسٹ پہ طاہر اشرف اور بورڈ آف ایگزامنر کے ممبر نے 28 ستمبر کو دستخط کر کے نتیجہ فائنل کیا، لیکن ڈاکٹر طاہر اشرف نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنت ملک کی جانب سے نتیجہ کا ٹرانسکرپٹ دینے کی درخواست کو رد کرتے ہوئے دوبارہ وائیوا کرانے کی دھمکی دی ۔

بعد ازاں طالبہ جنت ملک اور بورڈ آف ایگزامینر کے ارکان کو دوبارہ 21 دسمبر کے وائیوا میں حاضر ہونے کے لیے سرکاری خط بھی لکھ دیا۔

اس صورتحال پہ جنت ملک نے خاتون محتسب اور گورنر پنجاب کو درخواستیں دی، گورنر پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری مس نائلہ کو خاتون محتسب آفس سے معاملے کی نزاکت سے آگاہ کیا گیا اور گورنر پنجاب نے قائمقام وی سی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو انکوائری کا حکم دیا اور مذکورہ ٹیچر انچارج کی سخت سرزنش بھی کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے اس صورتحال پہ سیخ پا ہو کر ڈاکٹر طاہر اشرف کو فی الفور نتائج جاری کرنے کے احکامات دیے، جس پر فوری طور پر جنت ملک کے نتائج کنٹرولر امتحانات کے دفتر پہنچائے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button