Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایئر یونیورسٹی میں ‘کریکٹر ڈے’ کا انعقاد

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کریکٹر ڈے کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے مختلف کرداروں کا روپ دھارا ۔ایونٹ میں طلبہ نے علاقائی ثقافت کو پروموٹ کرنے کیلئے بھی مختلف انداز اپنائے ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی کا کہنا تھا کہ طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ناگزیر ہے، کیمپس میں طلباء کی تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ کیمپس میں سپورٹس ایونٹ ، آگاہی سیمینارز کے انعقاد سمیت ہم نصابی سرگرمیوں کابھی انعقاد کیاجاتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے میدان آباد کرکے ہسپتالوں کو ویران کیا جاسکتا ہے ۔

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس سٹوڈنٹ کلب کے ممبرز کا کہنا تھا کہ ‘کریکٹر ڈے’ جیسے ایونٹ کے انعقاد سے طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار اور خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔

سٹوڈنٹ افیئر آفیسر کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی کی ہدایت پر کیمپس میں جلد ایک بڑے سپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیاجائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button